سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب اراضی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ریلوے گالف کلب اراضی کیس کی سماعت کی،سماعت کی،وکیل صفائی نے کہا کہ نیب نے 8 سال تک معاملے میں کچھ نہیں کیا،نیب کے بجائے سپریم کورٹ ہماری درخواست پرفیصلہ کرے۔عدالت نے کہا کہ ریفرنس دائرہونے پرسپریم کورٹ میں کارروائی مناسب ہوگی؟جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ معاہدے کودرست قراردیاتوملزم رہاہوجائیں گے،معاہدے کوغلط قراردیاتو ملزمان کیلئے مشکلات ہوں گی،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہمارا وقت ضائع نہ کیا جائے۔دوران سماعت اعتزازاحسن اورجسٹس عظمت سعیدمیں دلچسپ مکالمہ ہوا،اعتزاز احسن نے کہا کہ آج دلائل کے دوران آپ بہت دیر خاموش رہے، آپ نے آج خاموش رہنے کاریکارڈ قائم کردیا،اعتزاز احسن کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.