سندھ میں میڑک امتحانات تماشہ بن گئے

سندھ میں امتحان شروع ہونےسےقبل پرچےآؤٹ ہونےکاسلسلہ نہ تھما،، مختلف بورڈزکےزیراہتمام نویں اوردسویں جماعت کےجاری امتحانات میں مسلسل پرچےآؤٹ ہونےسےصوبےکےامتحانی نظام پرسوالیہ نشان لگ گیا،سکھر بورڈ کے زیراہتمام دسویں جماعت کی ریاضی کا پرچہ بھی پیپرشروع ہونےسےقبل ہی سوشل میڈیاپرآگیا، جبکہ پرچہ باآسانی واٹس ایپ گروپوں میں شئیرہوتا رہتادوسری جانب امتحانی سینٹرزمیں نقل کا نہ رکنے والا سلسلہ برقرار رہا، انویجلیٹرز کی موجودگی میں امتحانی امیدوار نقل کیلئےموبائل فونز اور گائیڈوں کا آزادانہ استعمال کرتےرہے،امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے نافذ کی گئی دفعہ 144 بھی بے سود ثابت ہوئی اورامتحانی مراکز کے باہر غیر متعلقہ افراد کی موجودگی برقرار رہی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.