سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روزکی توسیع صوبائی حکومت نے مراسلے کے ذریعے وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی ، رینجرز کو پولیس کے دئیے گئے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی گئی ہے۔رینجرز اختیارات میں توسیع محکمہ داخلہ کی سفارش پر کی گئی جس کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ نے دے دی۔رینجرز اختیارات میں توسیع 6 اپریل سے 4 جولائی 2019 تک کی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا۔خصوصی اختیارات میں توسیع انسداد دہشت گردی کی شق 4 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل رینجرز اختیارات میں توسیع 5 اپریل تک کی گئی تھی۔رینجرزکوپولیس کےاختیارات ملنےکےبعدکراچی شہرمیں امن وامان کی صورتحال میں کافی حدتک بہتری آئی،رینجرزنےاپنی متعددکارروائیوں میں کئی جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیاجبکہ دہشتگردی کی کئی کوششیں بھی ناکام بنائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.