سسکتی زندگیوں کوبچانےکیلئےسعودیہ اوریواےای کاامدادکااعلان

یمن میں خانہ جنگی کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امداد کا اعلان کیا ہے۔یمنی عوام کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر 20 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امدادی رقوم کے ذریعے متاثرین کی بنیادی ضروریات پوری کی جائیں گی، اس سے قبل بھی متعدد بار دونوں ریاستوں کی جانب سے امدادی پیکیچ دیا جاچکا ہے۔حوثی باغیوں اور سرکاری فورسز بشمول سعودی اتحادی افواج کے درمیان جھڑپوں کے باعث عام شہری کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، بعض اوقات امداد ہی متاثرین تک نہیں پہنچ پاتی۔غیرملکی میڈیا دعویٰ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ یا پھر دیگر ممالک کی جانب سے یمن کے لیے بھیجی گئی خوراک سے لدے امدادی ٹرک حوثی باغی اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کو درپیش بحران سے نکالنے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے قحط اور افلاس کے شکار عوام کے لیے 500 ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.