سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت

12 May Accident

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بارہ مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے میئرکراچی وسیم اختر اور دیگر ملزموں پر فردجرم عائد کردی،جس پر وسیم اختر اور دیگرملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ،
عدالت دو مقدمات میں پہلے ہی وسیم اخترپر فردجرم عائد کر چکی ہے، اس کیس میں عمیر صدیقی گرفتار اوروسیم اخترضمانت پر ہیں۔اس سے قبل پندرہ مئی دوہزار اٹھارہ کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بارہ مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.