سانحہ کرائسٹ چرچ:تحقیقات کاآغاز13 مئی سے ہوگا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ رائل کمیشن کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں سے متعلق رپورٹ10دسمبرتک پیش کرےگا،کمیشن حملہ آورکی سرگرمیوں،سوشل میڈیا کا استعمال اورعالمی رابطوں سےمتعلق تحقیقات کرے گا۔جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ کمیشن انسداد دہشت گردی کے لیے ناکافی ذرائع کے بارے میں بھی انکوائری کرے گا۔جیسنڈا آرڈرن نے واضح کیا کہ رائل کمیشن حملوں کے بعد ملکی ردعمل کو دیکھتے ہوئے ایسی تجاویز بھی مرتب کرےگا تاکہ دوبارہ ایسا کوئی واقعہ رونمانہ ہو۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے 25 مارچ کو سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی سربراہی نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ کے جج سر ولیم ینگ کو تفویض کی گئی ہے اور انہیں ملکی انٹیلی جنس اداروں کی مرتب کردہ خفیہ رپورٹوں تک رسائی بھی حاصل ہوگی،کمیشن 13 مئی سے اپنا کام شروع کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.