سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کانیب راولپنڈی آفس میں بیان ریکارڈ

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی کے دفترمیں پیش ہوئےجہاں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ان کا بیان ریکارڈ کیاگیا۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے خواجہ آصف پرسوالات کی بوچھاڑ کردی۔نیب حکام نے پوچھا کہ پاکستان میں آپ کے مجموعی اثاثے کتنے ہیں ؟ بیرون ملک کتنی جائیدادیں بنائیں؟ کیا تمام اثاثے ظاہر شدہ ہیں ؟ 2000ء میں آپ کے کتنے اثاثے تھے ؟ آپکے نام پر پاکستان اور بیرون ملک کتنے بینک اکاونٹس ہیں ؟ بیرون ملک اثاثوں کی دستاویز کہاں ہیں نیب کےپےدرپےسوالات پر خواجہ آصف نے موقف اپنایا کہ ان سوالوں سے متعلق انہیں پہلے آگاہ نہیں کیا گیا، کچھ ریکارڈ ساتھ لایا ہوں، باقی بھی جلد دے دوں گا۔خواجہ آصف نے کہا بہت عرصہ بیرون ملک مقیم رہا ہوں۔ نیب ٹیم نے سابق وفاقی وزیر سے کہا اپنا بیان جواب کی شکل میں تحریری طور پر بھی دیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.