زرداری اور فریال کی عبوری ضمانت میں 29اپریل تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیب نے ابھی تک جواب داخل نہیں کیا؟کب تک جواب داخل کریں گے؟آصف زرداری کیخلاف کتنی انکوائزیزچل رہی ہیں،،، کونسی انکوائری ہے جس میں آصف زرداری کو نہیں بلایا گیا؟؟ ان سوالات کا جواب جمع کرانے کیلئے نیب نے عدالت سے وقت مانگ لیا،جس پرعدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔عدالت حاضری سے قبل سابق صدر کچھ غصے میں دکھائی دیئے اور جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آج آپ کی ضمانت ہوجائے گی؟ تو آصف زرداری غضب ناک ہوگئے اور انہوں نے صحافی کا فون بند کر دیا،،،لیکن جیسے ہی انہیں ضمانت ملی تو ان کا موڈ خوشگوار ہوگیا، اس پرصحافی نے سوال کیا کہ ” سر بڑے خوش نظر آ رہے ہیں “ جس پر سابق صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ” اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.