رمضان ملز کیس:شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کی صاحبزادے حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آج رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہونا ہے۔ جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا رمضان شوگر مل ریفرنس ہے کیا ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے کہا رمضان شوگر ملز کے نالے بنانے میں عوام کا پیسہ استعمال کیا گیا۔
دوران سماعت شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے غلط کیس بنائے ہیں، خدا جانتا ہے کہ 10 سالوں میں قوم کے 23 سو ارب روپے بچائے،کیا میں نے ایک نالے کیلئے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا،،،میں نے کوئی غلط پیسہ استعمال نہیں کیا۔ اس پر جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ انتظار کریں، اپنی باری پر ضرور بولئے گا۔ ابھی توآپ پر الزام ہے، جسے ثابت ہونا باقی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیاقبل ازیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےتھے اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن کےکارکنوں کو سول سیکرٹریٹ تک محدود رکھا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.