دنیا بھر میں آج چینی زبان کا دن منایا جا رہا ہے

برصغیرمیں برطانوی دورحکومت میں انگریزی زبان کوفروغ دیاگیا،جوبعد میں بھارت اورپاکستان کی ضرورت بن کررہ گئی،لیکن چین نےبلاشبہ اپنی زبان پرفخرکیااوراس کی ترویج پرزوردیا۔آج چین کی ترقی سےفائدہ اٹھانےکیلئےدنیاکےدوسرےممالک کوبھی چینی زبان سیکھناپڑرہی ہے، دنیا بھر میں چینی زبان کا دن منانااس کی مضبوط دلیل ہے۔پاکستان اور چین کے مشترکہ اقتصادی منصوبوں سے پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، اس کےساتھ ہی ملک میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔پاک چائنا اکنامک منصوبوں کےتحت مقامی افرادی قوت کو بروئے کار لانے کے لیے ایسے افراد کی ضرورت ہے جن کو چینی زبان پر عبور حاصل ہو اس لیے سرکاری یونیورسٹیوں اور نجی اداروں میں چینی زبان اور کلچر کی تعلیم کو بڑھایا جا رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 25ہزارسے زائد پاکستانی طلبہ چائینز زبان سیکھ کر اعلیٰ تعلیم کے لیے چینی یونیوسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ سینکڑوں طلبہ چینی زبان سیکھنے میں مصروف ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.