دفترخارجہ میں غیرملکی سفیروں کو نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ

دفترخارجہ میں غیرملکی سفیروں کو سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ نےبریفنگ دی،بریفنگ میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردارپرروشنی ڈالی گئی،سیکرٹری داخلہ نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف اقدامات کا فیصلہ کیا، اقدامات کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا،حالیہ ایکشن کالعدم تنظیموں اور انفرادی شخصیات کے خلاف ہورہا ہے۔سیکرٹری داخلہ نےبتایاکہ کالعدم تنظیموں اور افراد پر مالی پابندیوں پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے، ان تنظیموں اور افراد کے اثاثے منجمد کیے جارہے ہیں، پاکستان دہشتگردوں کیخلاف انتظامی، قانونی اقدامات کررہا ہے۔عالمی ذمہ داری کے مطابق دہشت گردوں کی فنانسنگ بند کی جارہی ہے۔دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ اقدامات ٹھوس اور مستند اور ناقابل واپسی ہیں، ایکشن دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.