خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع

پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کی،،،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی کہاں ہے،کوئی والی وارث ہے نیب کایانہیں؟بتایاجائے تفتیش کہاں تک پہنچی؟نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش تقریباًمکمل ہونے والی ہے،،، ریفرنس سکروٹنی کے مراحل میں ہے، عدالت نے کہا کہ آپ غیرمعینہ مدت تک کسی کوجیل نہیں رکھ سکتے،پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ ریفرنس منظوری کیلئے جلد ہی نیب ہیڈکوارٹرزبھجوادیا جائے گا عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14 روزتوسیع کردی اورملزمان کو 18 اپریل کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دیا۔خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ،جوڈیشل کمپلیکس آنےوالے تمام راستوں کو خاردارتار لگا کرسیل کیاگیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.