حکومت کی ناکام پالیسیاں اور انتقامی کارروائیاں

حکومت کی ناکام پالیسیاں اور انتقامی کارروائیاں،مولانا فضل الرحمان اپوزیشن الائنس کیلئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے،انہوں نے نواز شریف سے ٹلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی،اور دونوں رہنماؤں نے منگل کوملاقات پر اتفاق کیا،جہاں سابق وزیراعظم کی تیمارداری سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائیگی مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو حکومت کے خلاف مل کر تحریک چلانے کی دعوت دیں گے جب کہ اس موقع پر نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔جے یو آئی (ف) کے امیر اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد کی ملاقات میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کی آئندہ دنوں میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوگی
Back

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.