حکومت کاعوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیلنا مہنگا پڑگیا

ناکام پالیسیوں اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیلنے سے تبدیلی سرکار کیلئے دن بدن مشکلات بڑھنے لگیں،اپوزیشن نے پی ٹی آئی سے چھٹکارا پانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں،حکومت گراؤ مشن کیلئے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سرگرم،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ملانے کیئے کوشاں سربراہ جے یو آئی (ف) اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوگی،ملاقات میں حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق مشاورت ہوگی، فضل الرحمان اپنی نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات سے آصف زرداری کو آگاہ کریںگے۔ فوجی عدالتوں کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور پر بھی غور ہوگایاد رہے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی،جہاں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسز سمیت حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.