حمزہ شہباز کے یوٹرن سرکار پر تنقید کے نشتر

تبدیلی سرکار ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے یوٹرن سرکار پر خوب تنقید کے نشتر برسائے،،، اپنے بیان میں بولے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، تبدیلی سرکار لوگوں کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ناکام ہو گئی ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پہلے100 دنوں میں حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب اگلے100 دنوں میں حالات مزید ابتر ہوں گے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت دن بدن گرتی جا رہی ہے، روپے کی قدر گرچکی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، ایسے میں عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.