حمزہ شہبازکا ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےلاہورہائیکورٹ سے رجوع

حمزہ شہباز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی،، جس میں عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،حمزہ شہبازنے موقف اپنایاکہ نیب اپنی قانونی ڈیوٹی پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، نیب موجودہ حکومت کا آلہ کار بن کر سیاسی انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے، ڈی جی نیب لاہور ٹی وی چینلز کے پروگرام میں
حساس نوعیت کی معلومات پر گفتگو کرتے رہے ہیں درخواست میں مزیدکہاگیاکہ نیب نے غیر قانونی طور پرگھرپرچھاپہ مارا،لاہورہائیکورٹ گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا کہہ چکی ہے۔ عدالت سے استدعا ہےکہ وارنٹ گرفتاری فوری معطل کئے جائیں اور نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس وقاص رؤف مرزا 8 اپریل کو سماعت کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.