حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کافیصلہ

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےصدرمملکت کو حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ صدر عارف علوی سمری کی باضابطہ منظوری دیں گے۔حسین اصغر اس سے قبل پنجاب میں اینٹی کرہشن کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، حسین اصغر کی اچھی شہرت کے باعث اس عہدے کے لئے ان کے نام کی سفارش کی گئی ہے، صدر مملکت کی جانب سے آئندہ ہفتے ان کی تقرری کی منظوری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نیب پراس وقت کافی کیسزکابوجھ ہے،ڈپٹی چئرمین نیب کی تعیناتی سےکیسزکوجلدنمٹانے میں مدد ملے گی جبکہ ادارے کی کارکردگی میں بھی مزیدبہتری آئےگی۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال اپنےحالیہ بیان میں کہہ چکےہیں کہ وہ شواہدسےثابت کرینگےکہ نیب بطورادارہ درست کام کررہاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.