جنوبی وزیرستان پرخطرناک مچھروں کاحملہ

مچھرصرف رات کےوقت نیندمیں خلل ڈالنےکےحوالےسےہی بدنام ہیں،،لیکن جنوبی وزیرستان میں مچھرخوف کی علامت بن گئے،،،علاقہ زہریلےمچھروں کی لپیٹ میں آگیا،خطرناک مچھروں کےکاٹنےسے سب ڈویژن جنڈولہ اور محسود ایریا میں ‘لشمینیا’ نامی بیماری تیزی سےپھیلناشروع ہو گئی ہے۔تشویشناک صورتحال کےپیش نظر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔محکمہ صحت کےمطابق مچھراتنےزہریلےہیں کہ ان کےکاٹنےسے جسم پراتنی خارش ہوتی ہےکہ زخم بن جاتےہیں،گاؤں کوٹکئی میں 270 متاثرہ افراد کوبیماری سےبچاؤ کیلئے ٹیکےبھی لگائے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر نے 2000 انجکشن اور 20K ٹیبلٹ اپنے خرچے سے خریدے ۔محکمہ صحت کے مطابق لشمینیا سے سینکڑوں بچے اور خواتین متاثر ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.