جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کی سالانہ تجارت 67 ارب ڈالر ہوسکتی ہے،رپورٹ

عالمی بینک کے لیڈ اکانومیٹ سنجے کتھوریا نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت اس کی مجموعی عالمی تجارت کا 8 فیصد ہے،،،جبکہ یہ خطے میں اپنی برآمدات 8 گنا تک بڑھا سکتا ہے،،،جنوبی ایشیاء میں علاقائی تجارت کی امید کے عنوان سے جاری عالمی بینک کی رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں تجارت کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضروریات کو اجاگر کیا گیا ہے،،، سنجے کتھوریا نے کہا کہ پاکستان کے جنوبی ایشیا میں علاقائی تجارت کا حجم پانچ اعشاریہ ایک ارب ڈالر ہے جبکہ اس کی سالانہ علاقائی تجارت کی صلاحیت انتالیس ارب ڈالر ہے،،،اسی طرح باقی دنیا کے ساتھ اس کی تجارت کا حجم سڑسٹھ اعشاریہ نو ارب ڈالر ہے،،،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ضروری نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئےعوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے، زمینی فضائی رابطے کو ترقی دینے اور جنوبی ایشیا کے اندر تجارت کو آزاد بنانے کی ضرورت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.