جنوبی افریقا کیخلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز

جنوبی افریقا کیخلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز کے لیے پاکستان کی ممکنہ 24 کھلاڑیوں کومنتخب کرلیاگیا،،،عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی ویمنز سلیکشن کمیٹی نےکھلاڑیوں کاانتخاب کیا۔ممکنہ کرکٹرز کی فہرست میں بسمہ معروف( کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، اروب شاہ، ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ رئوف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرا سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صبا نذیر، ثناء میر، سدرا اٰمین اور سدرا نواز شامل ہیں۔حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 13 اپریل کو کیا جائے گاجبکہ تربیتی کیمپ 9 سے 27 اپریل تک ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں لگایاجائے ہوگا۔پاکستان ویمنز ٹیم 29 اپریل کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی، 6 سے 30 مئی تک دورہ میں گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں 3 ون ڈے کے بعد 5 ٹی 20 میچز بھی کھیلے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.