جنرل میکینزی کا پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل

امریکی سفارتخانے نے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل میکینزی کے دورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ جنرل میکینزی نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل میکینزی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ جنرل میکینزی نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ انھوں نے پاکستان کی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔جنرل میکینزی نے وزیراعظم وزیر دفاع سیکرٹری خارجہ آرمی چیف چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ائیر چیف اور نیول چیف سے ملاقاتیں کیں، پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں جنرل میکینزی نے خطے میں قیام امن کے امریکی عزم کا اعادہ کیا،امریکی سینٹ کام کمانڈر نے افغان امن عمل میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار پر بھی گفتگو کی اور ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو بھی سراہا۔امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا جنرل میکینزی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.