جعلی اکاؤنٹس کیس،، پنک ریذیڈنسی ریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور

احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے نیب کاپنک ریذیڈنسی ریفرنس احتساب عدالت نمبر2کومنتقل کردیاجس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کرینگے۔ نیب کی جانب سے دائرپنک ریذیڈنسی ریفرنس میں مجموعی طور پر 19 ملزمان کو نامزد کیا گیاہے جن میں آصف زرداری کے قریب ساتھی سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن،اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت دیگرافراد شامل ہیں ۔نیب ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے گلستان جوہر کراچی میں دو پلاٹ غیرقانونی طور پر ریگولرائزکرائے جن میں سے ایک پلاٹ 23 ایکڑ اور دوسرا 7 ایکڑ کا ہے جبکہ دونوں پلاٹس کے لیے ادائیگیاں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئیں،،نیب کے مطابق اس غیرقانونی عمل سے قومی خزانے کو 4ارب روپے کے قریب نقصان پہنچا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.