جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیش رفت

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر نیب نے اپنا جواب جمع کروادیا، نیب پراسیکیوٹرسردار مظفر عباسی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی، وہ کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں،آصف زرداری نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب کا قرض لیا، دھوکہ دہی سے فرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی،نیب نےعدالت سےاستدعا کی پارک لین کمپنی میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے۔واضح رہے نیب سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.