جعلی اکاؤنٹس کیس زرداری خاندان کےگلےکی ہڈی بن گیا

جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس زرداری خاندان کے گلے کی ہڈی بن گیا،ایک ایک کر کے سابق صدر کے تمام دوستوں کا نمبر آنے لگا،قومی احتساب بیورو کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیا ریفرنس دائر کردیا گیا، پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا جس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔نیب کی جانب سے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے گلستان جوہرکراچی میں دوپلاٹ غیرقانونی ریگولرائز کرائے، دونوں پلاٹوں کی قیمت کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئی، ایک پلاٹ 23 ایکڑ اور دوسرا 7 ایکڑ کا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.