تھرمیں بھوک موت بن کررقصاں

Thar

تھرپارکرمیں غذائی قلت کاشکارہوکربچوں کی اموات کاسلسلہ جاری ہے،مٹھی ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مزید4بچےدوران علاج چل بسے،حالیہ ہلاکتوں کےبعدرواں ماہ تھرمیں غذائیت کی کمی اورامراض کےباعث جاں بحق ہونےوالےبچوں کی تعداد16تک جاپہنچی، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تھر میں غذائی قلت سے رواں برس انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 606 ہوگئی ہے،
تھرکےہسپتالوں میں غذائی کمی سےبیمارہونےوالےکئی بچےزیرعلاج ہیں،کچھ بچوں کوحیدرآباداورکراچی کےہسپتالوں میں بھی منتقل کیاگیاہے،حکومت کی جانب سےعلاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اورغذائی قلت دورکرنےکےدعوؤں کےباوجودبچوں کی اموات کاسلسلہ نہیں رکا،،اورہرگزرتےدن کےساتھ اس میں اضافہ ہورہاہے،علاقہ مکینوں نےارباب اختیارسےمسئلہ کی سنگینی کانوٹس لینےکامطالبہ کیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.