ترکی میں بلدیاتی انتخابات

ترکی میں گزشتہ روزہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ووٹرز نے کئی شہروں کے میئرز،میونسپل کونسل اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب کیا۔دارالحکومت انقرہ میں ننانوے فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نے سینتالیس کے مقابلے میں اکیاون فیصد ووٹ حاصل کئے
صدر طیب اردگان نے استنبول میں اپنے وفادار ساتھی سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو میدان میں اتارا،جہاں حکمران جماعت کو 48اعشاریہ سات فیصد ووٹ ملے،،،جبکہ مدمقابل اپوزیشن امیدوار اڑتالیس اعشاریہ چھ پانچ فیصد ووٹ حاصل کرکے بھی فتح کا دعویٰ کررہےہیں۔
دوسری جانب طیب اردگان نے انقرہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں میئر شپ نہ بھی ملی تو کوئی بات نہیں لیکن ڈسٹرکٹ کونسل پر کنٹرول ہمارا ہی رہےگا،حالیہ الیکشن میں حکومت کی کچھ کمزوریاں دکھائی دیں جنہیں دور کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.