تبدیلی سرکار کے پی کے میں صفائی کانظام بہتر بنانے میں ناکام

پی ٹی آئی گزشتہ 6 سالوں سے کے پی کے میں برسراقتدار مگر دارالحکومت پشاور میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،جو کہ کئی بیماریوں کا سبب بننے لگے،پشاور کا شاہین ٹاؤن جو کہ پولیو اریڈیکیشن انیشی ایٹو رپورٹ کے مطابق پولیو پھیلانے کا حب ہے،اس علاقے میں حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا،لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیںعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی ٹیمیں قطرے پالنے تو آتی ہیں،لیکن پولیو کا خاتمہ صفائی کے بہتر انتظامات اور صاف پانی کی فراہمی کے بعد ہی ممکن ہےانسداد پولیو مہم کے حکام نے بھی اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کیا اور کہا کہ اس بار نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہےانسداد پولیو مہم سے کیسز کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے مگرحفاظتی انتظامات نہ کئے گئے تو شاہین ٹاؤن میں وائرس کی موجودگی کیسز میں اجافے کا باعث بھی بن سکتی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.