تبدیلی سرکار کےفیصلوں میں منصوبہ بندی کافقدان

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے وعدے سیاسی نکلے،،، تبدیلی سرکار کےفیصلوں میں منصوبہ بندی کافقدان،نئی ٹرینوں کےمعاملے پرتبدیلی سرکار کاایک اور یوٹرن،،،دھابیجی ایکسپریس کو افتتاح کے چند ماہ بعد بند کردیا گیا۔دھابیجی ایکسپریس کاافتتاح 31اکتوبر2018کوکیاگیا تھا جس کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایہ اور مسافر دونوں کم تھے جس کے باعث دھابیجی ایکسپریس کو بند کرنا پڑا۔ کراچی کے ملازمت پیشہ افراد اور دیگر عام عوام دھابیجی ایکسپریس سے مستفید ہوتے تھے جس کی بندش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ دھابیجی ایکسپریس اس سے قبل 2007 میں معطل کی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.