بھاری بلوں کے عذاب میں مبتلا عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کا سونامی پوری طرح سےاپنےجوبن پرآگیا۔حکومت نے پیٹرول ،بجلی کے بعد اب گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے بھی تیاری پکڑ لی۔آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب گیس مہنگی کرنے کیلئے قانونی عمل شروع کر دیاگیا۔سوئی سدرن کی درخواست پر گیس 108روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی ناردرن کی درخواست پر گیس 111روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اوگرا نے سوئی سدرن کی درخواست پر کراچی میں سماعت مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق گیس کمپنیوں کی ریونیو کی ضرورت پوری کرنے کیلئے عوام سے 250 ارب روپے سے زائد وصول کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف نے پرگروام کے حصول کیلئے گیس نرخوں میں اضافے کی بنیادی شرط عائد کی ہے۔ مہنگائی کے خوفناک طوفان کے باعث سی این جی سمیت مختلف شعبوں نے گیس مہنگی کرنے کی مخالفت کردی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.