بھارت اور اسرائیل کی قیادت اخلاقی دیوالیہ پن کاشکار

مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے معصوم اوربیگناہ فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ پر وزیراعظم عمران خان کاپارہ چڑھ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کی قیادت کوخوب سنائیں ۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرلکھا کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔یہ حکمران الیکشن جیتنےکیلئے کس حد تک جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اوربھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے، اسرائیل اوربھارت کا یہ قبضہ عالمی اوران کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہے اورکیا اسرائیل اوربھارت کے لوگ اس نفرت کومحسوس نہیں کرتے۔واضح رہے کہ بھارت اوراسرائیل میں انتخابات قریب ہیں،انتہاپسند ہندوؤں کے ووٹ کے حصول کیلئے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل میں صیہونی فورسز نے بیگناہ فلسطینیوں کی پکڑدھکڑاور انہیں شہید کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔مغربی کنارے میں تازہ کریک ڈاؤن میں طلباء سمیت 21 افراد کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کیاگیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.