بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی سازشوں میں کامیاب ہوگیا

0
بھارتی حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی ، منظوری آئی پی ایل کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں دی گئی،،میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار ہر ٹیم میں 24 کھلاڑی ہوں گے تاکہ کسی کھلاڑی کے کرونا کا شکار ہونے کی وجہ سے متبادل کھلاڑی کو استعمال کیا جاسکے۔متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل 23 ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ صبح کے میچز بھارتی وقت کے مطابق تین بجے جبکہ شام کے میچز ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں دس دن ایسے ہوں گے جب ایک دن میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرونا کا بہانا بنا کر 2 بڑے کرکٹ ٹورنامنٹس منسوخ کرانے میں کردار ادا کیا۔ رواں برس اٹھارہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول تھا جس میں دنیائے کرکٹ کی سولہ ٹیموں نے حصہ لینا تھا لیکن کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اسے منسوخ کردیاگیا۔صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کا انعقاد یقینی بنانے کیلئےاوچھے ہتھکنڈوں کی بدولت ایشیا کپ کا انعقاد بھی ملتوی کرا دیاجو کہ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: