بھارتی انتخابی دنگل میں سیاستدان ووٹ کیلئے سب کچھ کرنے پرتیار

کہتے ہیں کہ روٹی اور ووٹ دونوں کے لیے انسان کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں تگنی کا ناچ نچاتی ہیں۔ ووٹ نے بھارتی سیاست دان کو تگنی کا ناچ تو نہیں نچایا لیکن ڈانس کرنے پر مجبور کر دیا،گانگریس وزیر کی ناگن ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہو گئی۔
کرناٹکا کے ہاؤسنگ منسٹر اور کانگریس کے وزیر ایم ٹی بی ناگراج نے اپنے ووٹرز کو خوش کرنے اور انہیں اپنے حق میں ووٹ دینے پر مائل کرنے کے لیے ناگن ڈانس کا سہارالیا۔بھارتی وزیر کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مختلف کمنٹس کئے جارہے ہیں،بعض صارفین نے اسے ووٹروں کولبھانے کااچھاطریقہ قراردیاتوکئی لوگوں نے اسے اوچھے پن سےتعبیرکیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.