بشریٰ انصاری کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے منفرد کوشش

پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے گانے میں اپنی بہن اسما عباس کے ساتھ مل کریہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورت میں کس طرح دونوں جانب کے عوام متاثرہوتے ہیں۔ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے بھارتی اور اسماعباس نے پاکستانی خاتون کا کردار نبھایا ہے جو کچن میں گانا گاتے ہوئے جنگ کے خطرے اورمیڈیا کے کردار کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے سرحد کے دونوں طرف رہنے والے اُن کروڑوں لوگوں کی ترجمانی کی ہے جو ایک دوسرے کے خلاف کوئی نفرت نہیں رکھتے اور صرف امن چاہتے ہیں،لیکن جنگی جنونیوں نےان پُرامن آوازوں کو وقتی طورپردبا دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.