برطانیہ کی ترقی میں مسلم کمیونٹی پیش پیش

ملکہ کی جانب سےاس بار نئے سال کی اعزازی فہرست میں بڑی تعداد میں مسلمان شامل کئےگئے ،اعزازات لینےوالوں میں بڑی تعداد کا تعلق حالیہ وقتوں میں پاکستانی ورثہ سے ہے۔اس مرحلہ میں 35 مسلمانوں کو اعزاز دیا گیا جو کہ ہمیشہ سے زائد تعداد ہے۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں سے مجموعی طور پر 12 فیصد کا تعلق سیاہ فام ، ایشیائی اور اقلیتی نسلی پس منظر سے ہے۔ نئے سال کی یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ اعزاز پانے والوں کیلئے حکومت کی ڈائیورسٹی تحریک نے کام شروع کر دیا ہے۔برطانیہ میں
مسلمانوں کی فلاحی خدمات کا اب حکومتی سطح پربھی اعتراف کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ایک لمبے عرصے سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مقیم ہے،جن کا مختلف ممالک سےتعلق ہے،بریڈفورڈ کا علاقہ خاص کرپاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.