بارشوں،لینڈسلائیڈنگ اورگردآلود ہواؤں کےچلنےسےحادثات

تباہ کن موسم کےباعث ملک کے مختلف شہروں میں حادثات،10افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ چترال میں بارش کےبعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بھاری پتھرمکان کی چھت پرآگرا،جس سے ماں بیٹا سمیت 3 افراد موقع پرہی جاں بحق ہو گئے ۔لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے دیرکوہستان روڈ بھی بندہوگیا،جس سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،ریسکیوادارے مددکو پہنچ گئےخیبرپختونخواکےہی علاقے بونیر میں بارش سےہونے والی پھسلن کےباعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں 4افراد اپنی زندگی سےہاتھ دھو بیٹھےجبکہ 5افراد زخمی ہوئے،جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔کوئٹہ میں گردآلودہواؤں نے تمام منظردھندلادیئے، دھول کےباعث کوئٹہ کراچی روڈپر5 کوچزالٹ گئیں،حادثےمیں 3 افرادجاں بحق اورمتعددمسافرزخمی ہوئے۔ ادھربولان ندی میں کئی گھنٹوں سے پھنسے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو ایف سی نے ریسکیو کر لیا ،ایف سی نے بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کارروائی کی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.