آمدن سے زیادہ اثاثوں کا کیس

لاہورکی احتساب عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیرعبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی استدعا پرعدالت نے عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کی۔
احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ ریفرنس کا کیا بنا ہے؟سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تفتیش مکمل کر رہے ہیں،تھوڑا وقت چاہیے۔عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ کب سے آپ یہ الفاظ کہہ رہے ہو؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کافی ریکارڈ ابھی ملا ہے جس کی وجہ سے ریفرنس دائر نہیں کر سکےجبکہ کچھ ریکارڈ ہمیں عبدالعلیم خان کی جانب سے فراہم نہیں کیا جا رہا۔اس موقع پر عبدالعلیم خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ہے۔کیس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے عدالت کے اطراف کے تمام راستے بند کئےرکھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.