امریکن پولیس نےخفیہ اطلاعات پرملزم کوگرفتارکرلیا

امریکا میں خفیہ اداروں کی برقت اطلاعات پر واشنگٹن میں دہشتگردی کا مبینہ منصوبہ ناکام بنادیاگیا،امریکن پولیس نےانٹیلی جنس اداروں کی مدد سے ایک امریکی شہری کو گرفتار کیا جس نے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا مبینہ منصوبہ بنا رکھا تھا۔ 28 سال کے کمپیوٹر انجینیئر رونڈیل ہنری کو 28 مارچ کو واشنگٹن کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے فرانس جیسے حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم رونڈیل ہنری کیسینو کمپلیکس پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ ملزم داعش سے متاثر تھا، ملزم رونڈیل ہنری ہدف کی تلاش میں گاڑی لے کر واشنگٹن کے کئی مقامات پر گیا۔امریکی تفتیشی اداروں کو ملزم سے تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.