امریکا دہشتگرد حکومت،امریکی فوج دہشتگرد تنظیم قرار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر روحانی کی سربراہی میں ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل نے امریکا کو دہشتگردحکومت اورامریکی فوج کودہشتگرد تنظیم قرار دیتےہوئے کہا ہےکہ مغربی ایشیا کیلئے امریکی پالیسیوں نےایرانی عوام کی زندگی برباد کی۔امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ایشیا میں دہشتگردوں اور ان کی تنظیموں کا دفاع کرتے ہیں ۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو اس سے زیادہ اور بہتر معلومات ہونا چاہئیں، بجائے اس کے کہ وہ اپنے ملک کو ایک اور تباہی کی طرف لے جائیں۔امریکا نےگزشتہ روز ایرانی افواج کے اہم حصے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ امریکی حکام کا موقف تھا کہ یہ اقدام اس کی مشرق وسطی میں سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جبکہ عالمی سطح پر امریکا کے اس اقدام کو بہت غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے پاسداران انقلاب کے چند ذیلی اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.