امریکا:سیکرٹ سروس کے سربراہ رینڈالف ایلس عہدے سے فارغ

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے قائم مقام چیف آف اسٹاف مک ملوینی کو سیکرٹ سروس کے چیف رینڈالف ایلس کی برخاستگی کے احکامات دیئے۔رینڈالف ایلس کی برطرفی گزشتہ ماہ ہونے والے ایک واقعے کی بنا پر ہوئی ، جس میں ایک چینی خاتون نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔چینی خاتون کے پاس متعدد چینی پاسپورٹس اور جدید ڈیوائسز ملی تھیں۔اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے اختلافات پر سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسجن نیلسن نے استعفیٰ دیدیا تھا ،صدر ٹرمپ نے کمشنر کسٹمز و سرحدی تحفظ کیون مک کو قائم مقام وزیر داخلہ مقرر کیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.