الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کامعاملہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے لیے ارکان کے نام تجویز کیے ہیں۔شہبازشریف نے ممبر بلوچستان اور سندھ کے لیے تین تین نام تجویز کیے ہیں جن میں بلوچستان کے لیے شاہ محمد جتوئی، نورمسکان زئی اور محمد رؤف عطا جبکہ سندھ کیلئے جسٹس (ر) عبدالرسول میمن، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور خالد جاوید کے نام شامل ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے تجویز کردہ ناموں کے ساتھ ان ارکان کی سی ویز بھی لف کی ہیں۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے سیکریٹری نے شہبازشریف کو الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے خط لکھا تھا جس پر اپوزیشن اور اپوزیشن لیڈر نے اعتراض کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود شہبازشریف کو خط لکھ کر الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام تجویز کرنے کی درخواست کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.