اقوام متحدہ میں27ستمبر کوپاکستان اپنامؤقف پیش کریں گا،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو جاری ہے،بھارتی جماعت کےمطابق ہزاروں افراد گرفتارہیں،ہیومن رائٹس کونسل نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہم قوم کو یکجا کرنے کی کوشش کررہےہیں، تودوسری طرف ہماری صفوں میں کچھ لوگ قوم کو تقسیم کررہے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم اقوام متحدہ میں 27تاریخ کو پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے،پوری قوم سے گزارش ہے کہ ترجیحات پر توجہ دیں ،فیصلہ کرنا ہوگا قومی ایجنڈے کو فوقیت دینی ہے یا ذاتی ایجنڈے کو۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پوری قوم اور حکومت کی سوچ ایک ہے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے بلایا تھا، ہمارا مقصد یہی تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مسئلے پر اکٹھا کیاجائے۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات سے پاکستان اور کشمیر کے ایجنڈےکو نقصان ہوگا، پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نہتے کشمیری،پاکستانی عوام کی خواہشات کو دیکھنا چاہیے، کشمیری عوام زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں وہ ہمارا سہارا چاہتےہیں، بطور کشمیری سفیر وزیراعظم عمران خان نے نریندرمودی کو للکارا تھا، آپ کو دیکھنا یہ ہے مودی کو للکارنا ہے یا اپنی صفوں میں انتشار پھیلانا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.