اسلام آباد سے تعلق نہیں توڑ رہا،اسدعمر

سابق وزیر خزانہ اسد عمراسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے، کراچی روانگی سے قبل اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے کارکنوں سے ملاقات کی۔کارکنان سے بات چیت کرتے ہوٖئےاسدعمر کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد سے تعلق نہیں توڑ رہے، جتنا ضروری ہوا میں اسلام آباد آؤں گا، باقی وقت کراچی میں ہی رہوں گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزارت چھوڑنے پر پرسکون ہوں۔بعدازاں کراچی ایئرپورٹ پہنچنےپرپی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سےاسد عمر کا شانداراستقبال کیاگیا،کارکنو ں نے سابق وزیرخزانہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ واضح رہے کہ اسد عمر نے دو روزقبل وزیراعظم عمران خان کی کابینہ چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.