اسلام آباد ایئرپورٹ :یواےای سفارتخانہ کےافسرکی اسلحہ لیجانےکی کوشش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے آفیسر کے سامان سے رائفل برآمد ہوئی ،حکام نے بنا دستاویزات برآمد ہونے والی رائفل تحویل میں لے لی ۔رائفل پروٹوکول آفیسر کے پاس موجود رول کارپٹ میں چھپائی گئی تھی۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ محمد افضل یو اے ای سفارتخانے کے آفیسر راشد سنان علی کو پروٹوکول دے رہا تھا۔راشد سنان علی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے – 615 سے دبئی جا رہا تھا۔پروٹوکول آفیسر سے ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے برآمد ہونے والی رائفل کا لائسنس اور دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کیں تو وہ اس کے متعلق دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.