اسلام آبادائیرپورٹ سےمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر ممتازمحمد سے 6 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی،،،صوابی کے رہائشی ممتاز محمد نے منشیات کپڑوں کے 8 جوڑوں میں چھپا رکھی تھی۔راولپنڈی جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پرائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی نشاندہی پر چیکنگ کے دوران منشیات برآمدہوئی جس کے بعدمسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کرلیا، اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نےبتایاکہ ملزم نے ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ کپڑوں میں کلف لگاکرچھپارکھا تھا،،،منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.