اسرائیلی خلائی راکٹ کی چاند پرلینڈنگ کی کوشش ناکام

اسرائیل کی چاند پر خلائی جہاز اتارنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی، بیری شٹ نامی سپیس کرافٹ چاند پرلینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا۔اسرائیلی خلائی جہاز لاکھوں کلومیٹر فاصلہ طے کرکے 4 اپریل کو چاند کے مدار میں پہنچا اور اس وقت سے چاند کے گرد گردش کررہا تھا
=اسرائیلی مشن کنٹرول کےمطابق چاند پر لینڈنگ کی تیاری کے دوران جہاز کےانجن میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ چاند پرپہنچنےسے صرف 21منٹ قبل اس کی سطح سے ٹکرا کرتباہ ہوگیا۔اسرائیلی مشن کنٹرول نےمزیدبتایاکہ بیری شٹ سپیس کرافٹ میں اورکئی تکنیکی خرابیاں بھی پیداہوگئی تھیں۔خلائی راکٹ کی تباہی سے اسرائیلی سپیس مشن کواربوں ڈالر کانقصان برداشت کرناپڑا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.