ازخود قیمتیں بڑھانےوالی دواساز کمپنیوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنے کافیصلہ

حکومت نے بعض دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں از خود بلا جواز اضافے پر ایکشن لے لیا، ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔پہلے مرحلے میں بڑی دوا ساز کمپنیوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیاہے، اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ڈریپ نے صوبائی دفاتر کو مہنگی ادویات کی فہرست ارسال کردی، ذرائع کے مطابق ادویات ازخود مہنگی کرنے والوں میں21بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ قانون شکن بیشتربڑی دوا ساز کمپنیوں کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے۔حکومتی فیصلےکےمطابق دوسرے مرحلے میں چھوٹی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا،رپورٹ میں بتایاگیاکہ 145چھوٹی بڑی کمپنیاں ادویات ازخود مہنگی کرنے میں ملوث ہیں، ڈرگ انسپکٹرز کومینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرزسے قیمتوں کی تصدیق کرنےکی ہدایت کردی گئی۔قانون شکنوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.