اردو اور پنجابی کے عظیم شاعر منیر نیازی کی 91ویں سالگرہ

مشکل سے مشکل بات کو آسان انداز میں بیان کرنےوالےمعروف شاعرمنیرنیازی 9اپریل 1928ء کو بھارتی شہر ہوشیارپور میں پیدا ہوئے،تقسیم ہند کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی، پیشہ ورانہ ادبی زندگی کا آغاز اخبار سات رنگ کی ادارت سنبھال کر کیا۔ ان کی اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3 اور انگریزی کے 2 مجموعے شائع ہوئے،جن میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول،کلیات منیراوردیگر شامل ہیں
منیر نیازی نے فلمی گیت بھی تحریر کئے جو اپنے دور کے ہٹ گیت ثابت ہوئے،ان کی لکھی ہوئی غزلیں جب دھنوں پر پیش کی جاتیں تو سننے والے سحر زدہ رہ جاتے
منیر نیازی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا گیا ۔یاد ماضی کو زندہ رکھنے والے منفرد لب و لہجے کے شاعر منیر نیازی 2006 میں دنیا سے رخصت ہوگئےمگر شاعری میں ان کا نام اور مقام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.