اداکارہ ریما خان کا فیملی کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ

اداکارہ نے انسٹاگرام پرمقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے زیارت کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کیلئے بھی اہم ہے اور اس کی سعادت میرے لئے خوش نصیبی ہے۔ ریما خان کی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور قبلہ اول کی زیارت پر مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.