آپریشن ردالفساد کو آج تین سال مکمل

0

کچھ عرصہ قبل تک دہشت گردوں کی جانب سے ملک کے طول و عرض میں کمین گاہیں قائم تھیں اور ملک کا کوئی کونہ ان کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے محفوظ نہ تھا اس صورتحال پر حساس اداروں اور دیگر سیکورٹی فورسز پاک سرزمین اور اس کے شہریوں کو ان دہشت گردوں سے محفوظ بنانے کا بیڑہ اٹھایا اور آج سے ٹھیک تین سال قبل امن دشمنوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک کی بحری سرحدوں سے لے کر تمام تر جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو ہر ممکن طور پر محفوظ اور مستحکم بنانا تھا۔
آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے براہ راست اور انٹیلیجنس کی بنیادوں پر دہشتگردوں کے خلاف ہزاروں کامیاب آپریشن کئے جس کے دوران بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی اسلحہ پکڑا گیا جس کے ساتھ ساتھ ہزاروں دہشت گرد گرفتار بھی ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں جہنم واصل ہوئے۔۔
آپریشن ردالفصاد کا سلسلہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں گزشتہ تین سال سے کامیابی سے جاری ھے جس کے باعث ملک ترقی کی جانب گامزن ھے اور دہشتگردی آخری سانسیں لے رہی ھے ۔ جس سے ملک میں امن وامان کی فضا قائم ھے ۔ لیکن اس امن کے پیچھے ہماری مسلح افواج اور حساس اداروں کی بے پناہ قربانیاں پوشیدہ ہیں جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔۔۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: