آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس

آمدن سےزائداثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں نئی پیشرفت،،،نیب لاہور نے صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کوطلبی کانوٹس جاری کردیاجو کہ ان کی ماڈل ٹاؤن والی رہائش گاہ پر موصول کرادیاگیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو نیب کی جانب سے منگل صبح 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا، نیب نے 3 دسمبر 2018 کو شہباز شریف کو بھجوائے گئے سوالنامے کے جوابات بھی لانے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف سے نصرت شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی گیارہ کروڑ بائیس لاکھ سے زائد رقم سے متعلق بھی پوچھ گچھ ہوگی۔
ادھر نیب نے حمزہ شہباز کو 10 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ دیئے گئے سوالنامے سے متعلق جوابات جمع کروائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.